• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کرسکتے: علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کرسکتے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وسائل اکٹھے کیے بغیر خرچ کرنے سے نتیجہ 2022ء والا نکلے گا، جب پاکستان دیوالیہ پن کی نہج پر پہنچا اور مہنگائی کا سونامی آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی خریداری کا حجم ہزاروں ارب روپے کا ہے، تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کرسکتے۔

علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ عالمی منڈی میں جیسے ہی قیمتیں نیچے آئیں، فوری پاکستان میں بھی کمی کی جائےگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ آیندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرکے تیل کی فراہمی پر شکریہ اور مشکل حالات میں اظہار یک جہتی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید