• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور میں باپ نے مبینہ طور پر 4 ماہ کی بچی کو قتل کردیا

بہاولپور کے محلہ اسلام پورہ میں 4 ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر باپ نے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ میاں بیوی کے لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا، ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

درج مقدمے کے مطابق خرچا مانگنے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، اس دوران شوہر نے 4 ماہ کی بیٹی کو اٹھا کر زمین پر پھینکا، جو اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئی۔

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید