• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی, باکو جانے والے 3 پولیس افسران وطن واپس پہنچ گئے

لاہور میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی غیر ملکی خاتون کے ساتھ باکو جانے والے 3 پولیس افسران وطن واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق تینوں پولیس افسران خاتون کے ساتھ صبح باکو گئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے باکو روانہ ہوئی تھی۔

اے ایس پی خاتون بریرہ، ڈی ایس پی قمر عباس اور ایک اور خاتون پولیس آفیسر متاثرہ خاتون کو  اپنی تحویل میں لے کر باکو پہنچے۔

پولیس افسروں کو ساتھ بھیجنے کی سفارش آذربائیجان کے سفارت خانے کی جانب سے کی گئی تھی۔

لڑکی کو اس کے وطن پہنچانے کے بعد اس کے ساتھ جانے والے لاہور پولیس کے تینوں افسران اتوار کی رات وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید