• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ دفاعی معاہدہ اجلاس، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہو گا، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعوی عرب پہنچ گئے۔

 دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی، پاکستان اور امت مسلمہ کی سلامتی و خوش حالی کے لیے دعا کی۔

ریاض میں ہونے والے اجلاس میں خطے کی تازہ صورتِ حال اور مکہ معاہدے کے تحت جاری تعاون پر تبادلۂ خیال ہو گا، اتحاد کو ادارہ جاتی شکل دینے کی پیش رفت پر گفتگو بھی ہو گی۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے علاوہ سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ، وزارئے دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف شریک ہوں گے۔

گزشتہ ہفتے پاکستانی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ ایران نے حوثیوں کے ساتھ سیاسی طور پر بات چیت کرنے کی تجویز دی ہے، جس پر مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی رواں ہفتے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں غور کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید