• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنکی لگانے والوں نے غیر قانونی سفر کے راستے تبدیل کر لیے ہیں: ڈی جی ایف آئی اے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ  ایف آئی اے کو وسائل اور افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔

عثمان انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی بھرتیوں کا عمل مکمل ہونے پر بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈنکی لگانے والوں نے غیر قانونی سفر کے راستے تبدیل کر لیے ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ڈنکی لگانے والے اب فضائی راستوں سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں، نوجوان بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک کا رخ کرتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپ میں بھی اب حالات پہلے جیسے بہتر نہیں رہے، غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید