• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانانیر مبین کی ڈانس ٹریک کیساتھ گلوکاری کے میدان میں انٹری

دانانیر مبین—فائل فوٹو
دانانیر مبین—فائل فوٹو

’پاوری گرل‘ دانانیر مبین نے اداکاری کے بعد اب گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

سوشل میڈیا کنٹینٹ کری ایٹر دانانیر مبین نے ہائڈرا کے نام سے سے مشہور موسیقار حیدر مستحسن کے ساتھ مل کر ’ٹچ‘ کے نام سے ایک پُرجوش ڈانس ٹریک ریلیز کیا ہے۔

دانانیر مبین نے انسٹاگرام پر حیدر مستحسن کے ساتھ مشترکہ پوسٹ کے ذریعے گانے کی ریلیز کا اعلان کیا اور میوزک ویڈیو کی ایک جھلک بھی شیئر کی۔

انہوں نے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ٹچ اب تمام پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

دانانیر نے مزید بتایا کہ اس گانے کو وِل بیکر کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے، امید ہے آپ کو یہ ڈانس کرنے پر مجبور کر دے گا۔

گانے میں انگریزی اور اردو کے بول شامل ہیں، جو اسے جدید پاپ انداز دیتے ہیں، جبکہ اس میں جنوبی ایشیائی رنگ بھی نمایاں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید