پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 6 تا 7 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق منڈی بہاءالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی اور خوشاب میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔