• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ تشویش پر 100 انڈیکس رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کاروباری حجم کم، لسٹڈ شیئرز کی مالیت 261 ارب روپے کم اور لانگ مارچ تشویش پر 100 انڈیکس رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج 2288 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 65 ہزار 867 پر بند ہوا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق اسلام آباد لانگ مارچ سرمایہ کاروں کی بڑی تشویش رہی۔ 

اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات، مشرق وسطیٰ صورتحال اور شرح سود اضافے کے تبصروں پر سرمایہ کاری محتاط رہی۔

حصص بازار میں آج 44 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے۔ جو 13 مارچ کے بعد بازار کے کاروبار کی کم ترین مالیت ہے۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 261 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 464 ارب روپے ہوگئی۔

تجارتی خبریں سے مزید