• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 5 ماہ کی حاملہ خاتون کے قتل کا ملزم پکڑا گیا

کراچی میں بن قاسم سے 30 ستمبر کو 5 ماہ کی حاملہ خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کا ملزم پکڑا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کا سابق شوہر قتل میں ملوث نکلا ہے، جسے بیوی اور برادر نسبتی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ فائرنگ کے وقت ملزم کی موجودہ اہلیہ گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان لاش کو بن قاسم کے قریب جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہوئے تھے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور کار تحویل میں لے لی گئی۔

قومی خبریں سے مزید