• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایلون مسک—فائل فوٹو
ایلون مسک—فائل فوٹو 

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے۔

بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں 1 ہی دن میں 65 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور ان کی دولت کی مجموعی مالیت 1.04 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کی دولت میں اضافے کی بڑی وجہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے آغاز سے اسپیس ایکس کے شیئرز میں تقریباً 13 فیصد جب کہ ٹیسلا کے شیئرز میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک رواں سال جون میں پہلی بار کھرب پتی بنے تھے لیکن  بعد میں اپنی دونوں کمپنیوں کے شیئرز میں کمی کے باعث یہ حیثیت برقرار نہ رکھ سکے اور اب تقریباً 3 ماہ بعد انہوں نے دوبارہ یہ اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مسک کی مجموعی دولت کا 98 فیصد سے زیادہ حصہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا میں ان کے شیئرز پر مشتمل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید