• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی سے مستفید ہونے کیلئے کچھ نقصانات برداشت کرنا ہوں گے: سام آلٹمین

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سام آلٹمین نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے وسیع تر فوائد حاصل کرنے کے لیے دنیا کو اس کے بعض منفی اثرات اور خطرات کو برداشت کرنے کے لیے تیار رہنا ہو گا۔

سام آلٹمین نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے بنایا گیا ایسا کوئی ضابطہ قبول نہیں کریں گے جس کے نتیجے میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور عوامی رسائی محدود ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو یہ سمجھنا ہو گا کہ اے آئی کے استعمال سے کچھ نقصان دہ واقعات پیش آ سکتے ہیں لیکن اس ٹیکنالوجی سے حاصل ہونے والے فوائد ان نقصانات سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔

سام آلٹمین نے اوپن اے آئی اور حریف کمپنی اینتھروپک کے درمیان اے آئی کے ضابطوں سے متعلق اختلافات کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اوپن اے آئی نسبتاً نرم ضابطوں اور وسیع عوامی رسائی کے حق میں ہے جبکہ اینتھروپک زیادہ محتاط انداز پر زور دیتی ہے۔

سام آلٹمین نے ان تمام خدشات کو مسترد کر دیا جن میں کہا جا رہا ہے کہ جدید اے آئی نظام انسان کے کنٹرول سے باہر ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے اے آئی کی تیز رفتار ترقی، سائبر حملوں، فراڈ، غلط استعمال اور مستقبل میں انسانی کنٹرول سے متعلق خدشات پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید