• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اتحادی افواج کے حملے، حوثی ملیشیا کے 250 جنگجو ہلاک، زخمی

تصویر، اے ایف پی
تصویر، اے ایف پی

سعودی اتحادی افواج کے حملے میں یمن میں حوثی ملیشیا کے 250 جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان سعودی اتحاد کے مطابق صنعا، صعدہ اور حدیدہ میں اسلحہ ڈپو، دھماکا خیز بوٹ ویئر ہاؤسز، بحری سرنگیں، بیلسٹک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم، بیلسٹک میزائلوں کا گودام تباہ کر دیا۔

یمنی خبر ایجنسی کے مطابق تعز میں حوثی ملیشیا کے 250 جنگجو ہلاک و زخمی ہوئے۔

حوثی ملیشیا نے جواب میں ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ، تیل کمپنی، خمیس مشیط کے فوجی اڈے، عسیر، نجران اور جازان میں فوجی کیمپوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات جازان اور نجران ہوائی اڈوں پر حملوں میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے، املاک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید