• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا کردیا گیا

حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے 7 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے، اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید