• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی صحت، لندن سے ڈاکٹر بلانے پر پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے معائنے کیلئے لندن سے ماہر ڈاکٹر کو مبینہ طور پر خفیہ طور پر بلانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان کا بلڈ پریشر کئی ہفتوں سے تشویشناک حد تک بلند رہنے کے باوجود پارٹی قیادت اور اہل خانہ کو طبی صورتحال سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرکے اہل خانہ، وکلا، پارٹی رہنماؤں اور ذاتی معالجین کو بلا روک ٹوک رسائی دی جائے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں تو عمران خان کے ذاتی ڈاکٹروں اور اہل خانہ کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے۔
اہم خبریں سے مزید