• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کی قیمتیں 101 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

 برینٹ خام تیل کی قیمت 93 سینٹ، یعنی 0.92 فیصد اضافے کے بعد 101.51 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 82 سینٹ یعنی 0.92 فیصد اضافے سے 90.25 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکی تیل پیدا کرنے والے علاقوں سے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات اور یمنی حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے ہیں۔

 دوسری جانب مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی سپلائی میں اضافہ بھی جاری ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید