• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی قمیت میں آج بڑی کمی ہو گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ہو گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3100 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے ہو گیا۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 2658 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 31 ڈالرز کم ہو کر 4119 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ 

تجارتی خبریں سے مزید