• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کی ملاقات

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور طلال چودھری سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ اسٹیفن ڈوٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک برطانیہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں غیرقانونی امیگریشن، انسداد منشیات اور انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون بڑھانے پر  بھی بات چیت کی گئی۔ 

ملاقات میں جعلی اسٹوڈنٹ ویزوں پر برطانیہ جانے کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔ غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلیے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایم او یو پر اتفاق کیا گیا۔ 

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کے مثبت کردار پر بھی بات چیت کی گئی اور خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر گفتگو کی گئی۔ 

ملاقات میں مشترکہ ورکنگ گروپ کی 90 روزہ پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ 

اس موقع پر افغانستان کے ساتھ سرحدی صورتحال کے تناظر میں بھی بات چیت کی گئی۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جعلی اسٹوڈنٹ ویزوں پر بیرون ملک جانے والے طلبا کے معاملے میں سخت جانچ پڑتال ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے برطانیہ اسمگل کی جانے والی 55 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق برطانوی وزیر اسٹیفن ڈوٹی نے پاکستان میں آن لائن فراڈ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیوں کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید