• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ میں بحری قزاقوں سے رہائی پانے والے مزید تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس 

صومالیہ میں بحری قزاقوں سے رہائی پانے والے مزید تین پاکستانی ایتھوپین ایئر لائن کے ذریعے کراچی پہنچ گئے۔

صومالیہ کے ساحل پر قزاقوں سے بازیاب ہونے والے جہاز ایم ٹی آنر 25 کے 3 پاکستانی حسین یوسف، عمران علی اور محمد یاسین آج وطن پہنچے۔

بازیاب ہونے والے کریو ممبرز کی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ آمد پر گورنر سندھ  نہال ہاشمی، مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور اہلخانہ نے ان کا استقبال کیا۔

محمد یاسین کا تعلق پشاور، عمران علی اور سید حسین یوسف کا تعلق کراچی سے ہے۔

اس سے قبل صومالی قزاقوں سے چھڑائے گئے آئل ٹینکر MT Honor 25 میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کی میتیں اور 4 زخمی 4 اکتوبر کو کراچی پہنچے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس میں انہوں نے سید کاشف عمر کے انتقال پر ان کے بیٹے اذہان کاشف سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے جاں بحق تینوں پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم، صحت کی سہولتیں اور رہائش گاہ دینے کا اعلان کیا۔ جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان مالی معاونت کا بھی اعلان کیا۔

قومی خبریں سے مزید