• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بین الاقوامی امن وسلامتی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر علاقائی استحکام، مسئلہ کشمیر اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بین الاقوامی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات کو اجاگر کیا۔

قومی خبریں سے مزید