کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سائٹ سپرہائی وے تھانہ کی حدودفقیرا گوٹھ سے متصل گل گوٹھ چاند بنگلے کے قریب گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 40سالہ عامر ولد منیر احمد جاں بحق اور بھائی 34سالہ کامران زخمی ہوگیا ،مقتول کے اہل خانہ نے بتایا ہےکہ مقتول 4بچوں کا باپ7بھائیوں اور ایک بہن میں سب سے بڑا اور والد کے ہمراہ گزشتہ 20 سال سے گلشن اقبال بلاک 4میں فروٹ فروخت کرنے کا کام کرتا تھا، آبائی تعلق ضلع رحیم یار خان گاؤں ظاہر پیر سے ہے ۔