لاہور میں ساندہ پولیس نے ہزاروں گڈے اور درجنوں چرخیاں برامد کر کے 2 بڑے پتنگ ڈیلروں کو گرفتار کرکے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے دو پتنگ فروشوں کو ایم اے او کالج کے قریب سے گرفتار کیا جن سے مجموعی طور پر 2250 مختلف سائز کے گڈے اور غیر قانونی ڈور کی 31 چرخیاں برآمد ہوئیں۔
ملزمان نے سامان پلاسٹک کے توڑوں کپڑے کی چادروں اور گتے کے ڈبوں میں چھپایا ہوا تھا۔
پولیس نے محمد علی اور عمر فاروق کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے پتنگ بازی کی اجازت حکومتی احکامات پر بسنت کے دنوں میں ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔