اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ ، پاکستان اور افغانستان پر مشتمل خطے ’’میناپ‘‘ میں 48فیصد غریب عوام پاکستان میں ہیں ، پاکستان میں بسنے والی اس خطے کی تقریباً نصف آبادی جن کی یومیہ آمدن خط غربت کی مقررہ حد تین ڈالر یا840روپے سے بھی کم ہے۔