• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مڈٹرم الیکشنز سے پہلے ایران پر بڑے حملوں کا امکان ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے مڈٹرم الیکشنز سے پہلے ایران پر بڑے حملوں کا امکان ہے۔ 

ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے سینٹرل کمانڈ کو تیاریاں مکمل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ 

نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی زرائع کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ نومبر سے پہلے ہی کیا جاسکتا ہے۔ 

زرائع کا مزید کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ابھی ایران پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں مڈٹرم الیکشنز 3 نومبر کو ہونا ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید