• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی اپنی تقاریر میں طالبان کے دفاتر یہاں کھولنے کی بات کرتے رہے ہیں، شرجیل میمن

شرجیل میمن : فائل فوٹو
شرجیل میمن : فائل فوٹو 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی اپنی تقاریر میں طالبان کے دفاتر یہاں کھولنے کی بات کرتے رہے ہیں، طالبان نے بچوں، سیاستدانوں اور فورسز کو نشانہ بنایا، غور کریں کہ کے پی کے میں دہشت گردی نے زور کب پکڑا؟

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہم کے پی کے وزیر اعلیٰ کی کسی بات کا جواب نہیں دے رہے، اب انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے، اگر وہ ہماری قیادت پر بہتان لگائیں گے تو ہم انہیں آئینہ دکھائیں گے، اسلام آباد میں جو مذاکرات ہوئےاس میں پیپلز پارٹی کے لوگ بھی تھے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کی کوشش کررہے ہیں، جتنی انڈسٹری لگے گی اتنے زیادہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، میڈیا اس کوشش کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چائنا کی گاڑیوں کے کئی پلانٹ یہاں لگ رہے ہیں، تھر کا کوئلہ گیم چینجر ہے، صحت تعلیم سمیت ہر شعبے میں سکھر میں کام ہوا ہے، ہمارا کسی سے مقابلہ نہیں۔

قومی خبریں سے مزید