• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتھنی مدھوبالا کیلئے غیر ملکی ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرلی گئیں

کراچی کے سفاری پارک میں ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہتھنی مدھوبالا کی صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ہتھنی کے علاج کیلئے غیر ملکی ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

سفاری پارک انتظامیہ کے مطابق سری لنکا سے 6 رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم جمعرات کو کراچی پہنچی، جس نے مدھوبالا کا طبی معائنہ کیا اور اسے ادویات تجویز کیں۔ 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدھوبالا کے پاؤں پر انفیکشن پھیلنے کے باعث اسے چلنے میں دشواری کا سامنا ہے، جبکہ کمزوری دور کرنے اور طاقت بحال کرنے کے لیے اسے ملٹی وٹامنز بھی دیے جا رہے ہیں۔ 

سری لنکن ڈاکٹر بوتیکا کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم نے مدھوبالا کے باقاعدہ علاج کا آغاز کردیا ہے۔ 

سفاری پارک انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم مدھوبالا کی طبیعت بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ 

قومی خبریں سے مزید