اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے کسٹم افسران اور اہلکاروں کو معمولی نوعیت کے کیسوں میں معطل کرنے روک دیا اور حکام کو سرکلر جاری کیا ہے کہ کسی کو بھی اس وقت تک معطل نہ کیا جائے جو جان بوجھ کر کسی حکم کو بجا لانے سے انکار نہ کرے ، ،ایف بی آر نے تمام چیف کلکٹرز ،ڈی جیز، کلکٹرزاور ڈائریکٹرز کوافسران اور اہلکاروں کی معطلی کی سزا سے قبل نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ معطلی کے کیس بورڈ کو بھیجنے سے قبل یہ ضرور مدنظر رکھا جائے کہ مذکورہ افسر یا اہلکار کی معطل کرنے کےلیے مضبوط کیس ہو ۔