• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2026 کے پہلے 9 ماہ بیماریوں و کتے کے کاٹنے کے 50 لاکھ کیسز

اسلام آباد(قاسم عباسی)پاکستان میں2026کے پہلے9ماہ بیماریوں و کتے کے کاٹنے کے50لاکھ تک کیسز رپورٹ، شدید اسہال 22لاکھ، ملیریا 15لاکھ،فلو 9لاکھ 50ہزار، کتوں و جانوروں کے کاٹنے کے 2لاکھ 40ہزار واقعات ،رپورٹنگ میں فرق کے باعث اصل کیسز کہیں زیادہ ہونیکا امکان ، سندھ میں ڈیٹا ترسیل کی شرح تقریباً 100فیصد رہی۔نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ (این آئی ایچ) پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2026 میں ملک کو درپیش صحت کے بوجھ میں ہیضے کے علاوہ شدید اسہال، ملیریا، فلو جیسی علامات والی بیماریاں اور جانوروں کے کاٹنے کے واقعات نمایاں رہے ہیں۔ پہلے نو ماہ کے دوران بیماریوں کی نگرانی کے اہم زمروں میں مجموعی طور پر 40 سے 50 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کا تخمینہ ہے۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس (آئی ڈی ایس آر) فریم ورک کے تحت 158 ہدف اضلاع میں ہفتہ وار نگرانی کے مطابق، ہیضے کے علاوہ شدید اسہال ہر ہفتے رپورٹ ہونے والی صحت کی واحد سب سے بڑی بیماری رہی۔

اہم خبریں سے مزید