• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و اسرائیل کی دہشتگردی کے خاتمے کی قرارداد کی مخالفت، پاکستان کا اظہارِ افسوس

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار—فائل فوٹو
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار—فائل فوٹو

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں بین الاقوامی دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات کی قرارداد پر امریکا اور اسرائیل کی طرف سے مخالفت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ نویں جائزے پر اتفاقِ رائے نہ ہو پانا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو اُمید تھی کہ عالمی انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی میں اسلامی تعاون تنظیم کے اہم تحفظات کو شامل کیا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ جائزے میں نہ تو ان تحفظات کو دور کیا گیا اور نہ ہی دستاویز میں کوئی اضافی افادیت شامل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے کے خاتمے کے لیے مجوزہ ادارہ رکن ممالک کی قیادت میں انسدادِ دہشت گردی حکمتِ عملی کے چاروں ستونوں پر متوازن عمل درآمد کی نگرانی کرے اور حکمتِ عملی کے مقاصد کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے میں مدد دے۔

یو این میں  پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ عالمی انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی کی 20 ویں سالگرہ پر قرارداد کو ووٹنگ کے لیے پیش کرنا پڑا۔

ان کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کے تحت ایک ذیلی ادارہ قائم کرنے کی اپنی تجویز کا اعادہ کرتے ہیں، ذیلی ادارے کے اخراجات اقوامِ متحدہ کے باقاعدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید