کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر 2 رابطہ پلوں کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات کے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات کو کاریز امان اللّٰہ کے قریب ایک رابطہ پل دھماکے سے تباہ کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ژلی قبرستان کے قریب دوسرے رابطہ پل کو بھی دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔