• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5900 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 40 ہزار 936روپے ہو گیا۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 5058 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 59 ڈالرز مہنگا ہو کر 4184 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید