پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انتہا پسندی نہ چھوڑی تو خان صاحب جیل میں رہنے کا زرداری کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہا پسندی کی سیاست سے سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی روایت ہے کہ جو آج جیل میں ہوتا ہے وہ کل اقتدار میں ہوسکتا ہے ۔ لیکن اس کے لیے پی ٹی آئی کو انتہا پسندی کی سیاست چھوڑنا ہوگی۔
وزیر اعلیٰ کے پی پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ منفی سیاست کے راستے پر چل رہے ہیں۔ انتہا پسندی کی سیاست کا نقصان خود پی ٹی آئی کو ہو رہا ہے۔ کچھ دن پہلے وفاقی حکومت کے پی میں ایمرجنسی لگانے کے لیے تیار تھی لیکن خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا۔
چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ انتہا پسندی کی سیاست پی ٹی آئی کی ضد رہے گی تو کردار صوبائی حکومت میں بھی نہیں رہے گا، پی ٹی آئی سیاست ایسے ہوگی تو کارکن بھی مایوس ہوں گے، وہ ووٹ تو دیتے رہیں گے حکومت نہیں بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے انتہا پسندی چھوڑے، پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آئے، وفاق سے بات کرے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 1988 میں ووٹ پیپلز پارٹی کو ملا، مگر بڑی مشکل سے حکومت ملی، 90 میں بھی ووٹ پیپلز پارٹی کو ملے حکومت ہمیں نہیں ملی، 93 میں ووٹ پیپلز پارٹی کا، حکومت تو ہم نے چھین لی لیکن پنجاب تو ہمیں نہیں ملا، 2008 میں ووٹ پیپلز پارٹی کا حکومت تو ہمیں ملی لیکن پنجاب ہمیں نہیں ملا۔