• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ 3 روز کیلئے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کردیا گیا

آئندہ 3 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 10 تا 12 اکتوبر کےلیے ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید