• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کی صدر آذربائیجان سے ٹیلیفونک گفتگو، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دیرینہ دوستی کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کی گہری برادرانہ اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کے حوالے سے مثبت پیش رفت کو بھی سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل مشاورت اور قریبی رابطے برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید