کوٹ ادو کے قصبے گجرات میں دودھ کے 1500 روپے نہ دینے پر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے دودھ فروش کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 2 روز قبل دودھ کے 1500 روپے مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ آج دوبارہ تلخ کلامی ہونے پر ہمسائے نے دودھ فروش پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔