• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر کوٹ: شادی کی تقریب پر چھاپہ، کم عمر دلہن کو تحویل میں لے لیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ کے شہر عمر کوٹ میں ویمن پولیس نے ایک تقریب پر چھاپہ مارا جہاں کم عمر لڑکے اور لڑکی کی شادی کرائی جا رہی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق شادی کی تقریب عمر کوٹ کے علاقے جیون کالونی میں ہو رہی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ تقریب میں 13 سالہ لڑکی کی 15 سال کے لڑکے سے شادی کرائی جا رہی تھی جس پر دولہا، دلہن کے والد سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے کم عمر دلہن کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران فرار  ہونے والے نکاح خواں کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید