وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نے خیبر پختون خوا کے رہائشی علاقوں میں دہشت گردوں کو لا کر بسایا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کو خیبر پختون خوا میں دہشت گردی میں اضافے کا ذمے دار قرار دیا اور کہا کہ یہ کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم ہے۔
عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبے میں فرانزک لیب اور پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرنا خیبر پختون خوا حکومت کا کام تھا، جو نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے صوبے کی ترقی کے اوپر صفر وقت لگایا جبکہ تخریب کاری کے لیے 6، 6 گھنٹے کی طویل میٹنگ کی۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ 13 سال میں خیبر پختون خوا کا جو حشر پی ٹی آئی نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔