• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا

بالی ووڈ کے بھائی جان اور سپر اسٹار اداکار سلمان خان نے باضابطہ طور پر اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا۔

60 سالہ سلمان خان نے 38 سالہ فلمی کیریئر کے بعد ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھا ہے، انہوں نے 9 اکتوبر 2026ء کو اپنے اس ڈیجیٹل سفر کا آغاز ویڈیوز اپ لوڈ کرکے کیا۔

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار نے ان ویڈیوز میں مزاحیہ انداز میں اداکاری، باڈی لینگویج اور اپنے مخصوص فلمی انداز کے گر مداحوں کو سکھائے۔

مداحوں میں ان کی یوٹیوب ویڈیوز کو بے حد پسند کیا جارہا ہے کیونکہ ان ویڈیوز سے وہ سلمان خان سے ہی ان کی اسٹائلش زندگی کے گُر سکھ رہے ہیں۔

سلمان خان نے اپنے یوٹیوب چینل کا اعلان اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا اور لنک شیئر کرتے ہوئے اپنے انداز میں لکھا ’شروع سے شروع کرتے ہیں، اے سے زیڈ تک سب کچھ یہیں ملے گا‘۔

ڈیجیٹل دنیا میں سلمان خان سے پہلے ورون دھون، عالیہ بھٹ، کریتی سینن، فرح خان اور ارچنا پورن سنگھ سمیت نامور اسٹار اداکار کافی سرگرم ہیں۔

سلمان خان اس وقت مشہور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 20 کی میزبانی کر رہے ہیں جبکہ ان کی فلم ماتر بھومی جلد ہی ریلیز ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید