• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا وفاق کا اقدام بڑا احمقانہ ہوگا، شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نہیں لگا سکتی، یہ اقدام سب سے بڑا احمقانہ فیصلہ ہوگا۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ایمرجنسی کسی صورت مسئلے کا حل نہیں، نہ ہی بحران ٹل سکتا ہے، ابھی بھی وقت ہے حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات تسلیم کرے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانا وفاقی حکومت کا سب سے بڑا احمقانہ فیصلہ ہوگا، ایمرجنسی لگانے کی باتیں پی ٹی آئی کو دباؤ میں لانے کے لیے ہیں۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دے تو سارے مسائل کا حل نکل سکتا ہے، حکومت مولانا فضل الرحمان کی ثالثی سے فائدہ اٹھائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دباؤ میں نہیں آئیں گے مطالبات منوانے تک لانگ مارچ جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید