• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی



فائل فوٹو
فائل فوٹو 

راولپنڈی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، دفعہ 144 کا نفاذ 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہوگا، راولپنڈی میں جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔

 پانچ یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی، اسلحہ، ڈنڈے اور پیٹرول بم لے کر چلنے پر پابندی عائد ہوگی، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

ضلع بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید