خیبر پختون خوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے 8 قبائلی اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی لگائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق 12 اضلاع کے لیے فاٹا کونسل تشکیل دی جائے گی جبکہ صوبہ کے باقی ماندہ اضلاع میں گورنر راج نافذ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق فاٹا کونسل کا سربراہ اے سی ایس ہوگا، اے آئی جی بھی کونسل میں شامل ہوگا، کونسل میں ہر ضلع سے چار مقامی افراد کو بھی شامل کیا جائے گا۔
یہ کونسل ترقیاتی کاموں، امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر امور دیکھے گی، کونسل وفاق کے زیر انتظام ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کرم، اپر و لوئر، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، ٹانک، اور ڈی آئی خان میں ایمرجنسی لگائی جائے گی۔