• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب خواتین اور ضرورت مند خاندانوں کی تضحیک شرمناک، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نےسینئر کہا ہےکہ جماعت اسلامی غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کی بجائے عوامی خدمت کے اپنے عملی اقدامات سامنے لائے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ غریبوں کی امداد کو بھیک کہنا غریب دشمن اور منافقانہ سوچ کا مظہر ہے۔ غریب خواتین اور ضرورت مند خاندانوں کی تضحیک شرمناک ہے، جبکہ مستحق افراد کو دو وقت کی روٹی کے لئے سہارا دینے پر سیاست کرنا بے حسی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنا ان کی تذلیل نہیں بلکہ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے مستحق خاندانوں کی امداد کو متنازع بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید