• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت

وزیر اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیر اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے پُرتشدد اقدامات علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کرنے والے حملے فوری بند کیے جائیں۔

وزیر اعظم نے سعودی عرب، قیادت اور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دیرینہ وابستگی مزید مستحکم ہے۔

قومی خبریں سے مزید