وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ آج کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی سے کتنا متاثر ہے، کیا وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں تھانے دہشتگردوں کے حوالے ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے دہشتگردوں کے ساتھ شراکت داری کر کے کچھ اضلاع کو آؤٹ سورس کیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار کہتے ہیں ہماری ان سے جان چھڑاؤ، ہم تو لڑنا چاہتے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ آپ کا مینڈیٹ ہے عوام کو تحفظ دینا، پولیس کی استعداد بڑھانا، یہ صوبے کو تباہی میں دھکیل رہے تھے، اس کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، کے پی میں پی ٹی آئی اور دہشتگردوں کو گٹھ جوڑ ہے۔ یہ پورے صوبے کو دہشتگردی میں دھکیل رہے تھے، ثبوت موجود ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل میں آپ کو شائننگ اسٹارز نظر آئیں گے، جو ٹیکنوکریٹ مقرر کیے گئے ہیں وہ شائننگ اسٹار ہیں۔ کفایت اللّٰہ خان، طارق محمود پاشا، عامر جاوید، ڈاکٹر عامر عبداللّٰہ ایڈوائزرز میں شامل ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر سرفرار علی شاہ، ڈاکٹر محمد ارشاد، آصف رفیق آفریدی، طیب قریشی، عثمان سیف اللّٰہ خان، ثمر ہارون بلور بھی ایڈوائزرز میں شامل ہیں۔