• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی20، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 216 رنز کا ہدف


فوٹو: ایکس / پی سی بی
فوٹو: ایکس / پی سی بی 

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا کر سری لنکا کو جیت کیلئے 216 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے، پاور پلے کے 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 46 رنز بنائے۔

معاذ صداقت نے 96 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے، 7 چھکے شامل تھے، کپتان صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز بنائے، 4 چوکے، 5 چھکے لگائے، فخر زمان نے 22 اور حسن نواز نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

ایشان ملنگا، تھیکشانا اور داسن شناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

 پاکستان نے آخری 5 اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی اسکور 215 رنز تک پہنچایا، سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 216 رنز درکار ہیں۔

میچ میں سری لنکا نے ٹیم میں تین جبکہ پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے، پاکستان کی ٹیم میں رضا اللّٰہ کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں، جبکہ خواجہ نافع وکٹ کیپر ہوں گے۔

تین میچز کی سیریز میں پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔

کپتان صاحبزادہ فرحان کے مطابق آج کی پچ گزشتہ میچ کے مقابلے میں زیادہ سخت اور اس پر گھاس کم ہے، کھلاڑی اس طرح کی پچ پر کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم سیریز میں کم بیک کے لیے پر امید ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید