• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں رواں سال 36 ہزار منشیات فروش گرفتار، 1567 کلو ہیروئن برآمد

پنجاب پولیس کی رواں سال اب تک منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔

پنجاب بھر سے 36 ہزار 890 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئیں۔

پنجاب پولیس کے ریکارڈ کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف 36 ہزار 51 مقدمات درج ہوئے۔

ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان سے 1567 کلو 535 گرام ہیروئن، 20 ہزار 635 کلو 195 گرام چرس، 362 کلو 2 گرام افیون برآمد ہوئی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق منشیات فروشوں سے 5 لاکھ 28 ہزار 763 لیٹر شراب، 63 ہزار 826 لیٹر بھنگ بھی قبضہ میں لی گئی۔

ریکارڈ کے مطابق لاہور ریجن سے 5199 منشیات فروش گرفتار اور 4993 مقدمات درج کیے گئے جبکہ شیخوپورہ ریجن سے 1993، گوجرانوالہ ریجن سے 4074 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گجرات ریجن سے 2836، راولپنڈی ریجن سے 2380، سرگودھا ریجن سے 1423، فیصل آباد ریجن سے 5668 منشیات فروش پکڑے گئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملتان ریجن سے 4670، ساہیوال ریجن سے 2197، ڈیرہ غازی خان ریجن سے 2692، بہاولپور ریجن سے 3758 منشیات فروش گرفتار کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید