سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی میں تازہ اضافے اور تناؤ کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب سے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب اور یمن کے درمیان بات چیت میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں میں شدت کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا یہ پہلا رابطہ ہے۔
واضح رہے کہ حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں میں شدت کے بعد دونوں ممالک کے وزرا کا یہ پہلا رابطہ ہے۔