نوابشاہ(بیورو رپورٹ)مقامی شوگر مل کے سامنے مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل جبکہ اب ٹریک پر ٹرینوں کی آمد جاری رہی کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ڈاؤن ٹریک پر سے بوگی ہٹا کر ریلوے ٹریفک بحال کر دیا گیا ریلوے حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی گڈزٹرین کی ٹرالی ٹوٹ جانے کے باعث بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا ٹریک سے بوگی کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری طلب کی گئی ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی جو کہ امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے تھے کا کہنا تھا کہ بھاری مشینری کی مدد سے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بوگی ہٹا کر ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک بحال کر دیا گیا جبکہ ریلوے اسٹیشن ماسٹر شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ مال گاڑی کی بوگی کی ٹرالی ٹوٹ جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔