• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP میں گورنر راج اور ایمرجنسی، کوئی بڑا احتجاج نہیں ہوا

پشاور (ارشد عزیز ملک) خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد کوئی بڑا احتجاج نہیں ہوا حالانکہ معزول وزیراعلی سہیل آفریدی نے اتوار کی صبح عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی تھی،بعض مقامات پر چند افراد باہر نکلے، منتشر کردیا گیا،درجنوں افسران او ایس ڈی بنادیئے گئے ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ معزول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر کو حفاظتی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے ۔ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس، جبکہ بابر سلیم سواتی کو اسپیکر ہاؤس سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔وزیراعلیٰ ہاؤسز سے وابستہ بعض ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ چند یوٹیوبرز کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، تاہم سرکاری ذرائع سےگرفتاریوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کوئی بڑا احتجاجی مظاہرہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ بعض مقامات پر چند افراد باہر نکلے، تاہم انہیں منتشر کر دیا گیا۔صوبے میں سرکاری افسروں اور پولیس افسروں کو بڑے پیمانے پر تبدیل کردیا گیا ہے درجنوں افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ کئی افسروں کو اسلام آباد سٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید