• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: محی الدین ہمدم

صفحات: 200 ، قیمت: 1000

ناشر: ہارون پبلی کیشنز۔ L-74، سیکٹر 5-C، بلال ٹائون، نارتھ کراچی۔

فون نمبر: 2243868 - 0332

بنگلا دیش میں جن صاحبانِ علم و فن نے اردو زبان و ادب کا پرچم بلند رکھا ہوا ہے، ان میں ایک نام محی الدین ہمدم کا بھی ہے۔ ان کا آبائی وطن غازی پور ہے۔ تقسیمِ ہند کے بعد 1950ء میں ان کے والدین ہجرت کرکے مشرقی پاکستان چلے گئے تھے۔ اب وہ بنگلا دیش کے باشندے ہیں۔ محی الدین ہمدم کی شاعری میں روایتی رنگ غالب ہے۔

انہوں نے مذہبی شاعری کو ذریعۂ اظہار بنایا، ان کی شاعری میں جو عشقیہ مضامین ہیں، وہ انہوں نے اساتذہ کی تقلید میں کہے ہیں۔ گوکہ ان کی شاعرانہ عمر زیادہ نہیں، مگر ان کا کلام قاری کواپنی طرف متوجّہ کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے جو کچھ دیکھا اور محسوس کیا، اُسے شعری قالب میں ڈھال دیا۔ وہ عصری تقاضوں کا بھی بھرپور ادراک رکھتے ہیں۔

محی الدین ہمدم کی نظموں کا مطالعہ یہ واضح کرتا ہے کہ اُن کے ہاں شاعری محض جذبات کی ترجمان نہیں بلکہ ایک گہرا فکری اور وجودی شعور رکھتی ہے، جو زندگی کے تلخ تجربات سے جنم لیتی ہے۔

نیز، محی الدین ہمدم کی غزل کا مطالعہ یہ حقیقت بھی واضح کرتا ہے کہ وہ محض فکری سطح ہی پر نہیں، فنی سطح پر بھی ایک پختہ کار اور باوقار شاعر ہیں۔ کتاب میں اخلاق احمد حیدرآبادی، زاہد رشید اور سلمیٰ صنم کے توصیفی مضامین بھی شامل ہیں۔

سنڈے میگزین سے مزید