• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنف: ڈاکٹر محمد سہیل شفیق

صفحات: 324، ہدیہ: 1500

ناشر: افق پبلی کیشنز، اُردو بازار، کراچی

فون نمبر: 2268075- 0300

ڈاکٹر سہیل شفیق، جامعہ کراچی کے’’شعبہ تاریخِ اسلامی‘‘ سے وابستہ ہیں۔ اُن کا شمار اُن مذہبی اسکالرز میں ہوتا ہے، جنہیں ہر مکتبِ فکر کے افراد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انتہائی منکسر المزاج آدمی ہیں۔

اعتدال پسندی ان کے مزاج کاحصّہ ہے، اس لیے بھی ان کے مضامین کو بےحد پسند کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر سہیل شفیق کی زیرِ نظر کتاب، تقدیسی مضامین کا مجموعہ ہے، جس میں سیرتِ طیّبہؐ سے متعلق 60 کتب، جب کہ حمد، نعت، مناقب اور تذکرہ وتنقید سے متعلق کتب، 80عنوانات پر مشتمل ہیں۔

تقریباً دو دہائیوں کے دوران شائع ہونے والی تصانیف کا مطالعہ واضح کرتا ہے کہ معاصر تقدیسی ادب، نہ صرف کمیت کے اعتبارسے وافر ہے بلکہ فکری، اسلوبی اور موضوعاتی سطح پر بھی متعدد نئے رجحانات کا حامل ہے۔ پیشِ نظر کتاب کے تعارف کے لیے اک متوازن اور محتاط منج اختیار کیا گیا ہے، جس میں تقدیس، تحقیق اور تعارف تینوں پہلوؤں کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ ہر کتاب کے تعارف میں حسبِ امکان ان امور کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

مصنف کا مختصر تعارف، کتاب کاموضوع اور بنیادی مقصد، اسلوبِ بیان فکری جہت اور تقدیسی ادب میں کتاب کی اہمیت۔ کتاب میں140منتخب تصانیف کا تعارف پیش کیا گیا ہے، تاکہ قارئین، محققین اور طالبانِ علم کو تقدیسی ادب کے موجودہ رحجانات، موضوعات، تنوّع اور فکری جہات سے آگاہی حاصل ہوسکے۔ کتاب کا دیباچہ ممتاز شاعر، محقّق، نقّاد اور اسکالر، ڈاکٹر عزیز احسن نے لکھا ہے، جو اپنی جگہ سند کا درجہ رکھتا ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید